چین نے اولمپکس میں شریک کھلاڑیوں کیلئے کرونا سے بچائو کی ویکسین کی پیشکش کر دی 

لاہور (سپورٹس ڈیسک)چین نے جاپان میں اولمپکس اور پیرا لمپکس میں شرکت کرنے والے اتھلیٹس کو کرونا وائرس سے بچائو کیلئے ویکسین لگانے کی پیشکش کر دی ۔ چین کی اولمپک کمیٹی نے کہا ہے کہ ایسے کھلاڑی جو سمر گیمز اور ونٹر گیمز 2022ء میں شریک ہونگے ان کو کرونا وائرس سے بچائو کی ویکسین لگانے کیلئے تیار ہیں ۔ انٹر نیشنل اولمپک کمیٹی کرونا سے بچائو کی ایڈیشنل خوارک کیلئے ادائیگی کرے گی ۔ کھلاڑیوں کو مزید دو خوارک بھی لگوائی جائیں گی ۔ 

ای پیپر دی نیشن