شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام تیسرا سالانہ کرکٹ میلہ صدرڈسٹرکٹ بار عظمت حسین سدھو ،جنرل سیکرٹری میاں علی بشیر کی قیادت میں شرو ع ہوگیا ۔ ڈسٹرکٹ بار کے وکلاء پر مشتمل 20 ٹیموں کے درمیان میچز کھیلے گئے جس میں 10 ٹیمیں اگلے مرحلہ کیلئے کامیاب ہوگئی ہیں۔ مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر محمد اصغر جوئیہ ،ڈی پی او غلام مبشر میکن ، سینئر سول جج ،انصاف ویلفیئر ونگ کے صدر میاںافضال حیدر، ڈائریکٹر ریگل سٹین ناصر محمود سرائ،چودھری احمدرضا ورک ، رائے علی نوازایڈووکیٹ ہونگے۔ ٹورنامنٹ کمیٹی کے ارکان ساجد محمود منابھائی ، سابق جنرل سیکرٹری چودھری عبدالرشید اور سابق صدر میاں عبدالسعیدشامل ہیں۔ میڈیا کوآرڈی نیٹر سیف الرحمن سیفی،ثمر اقبال ودیگربھی موجودتھے ۔ صدر بار عظمت حسین سدھو ، جنرل سیکرٹری میاںعلی بشیر نے کہاکہ شیخوپورہ بار کے وکلاء کیلئے صحت مندسرگرمیاںشروع کردی گئی ہیں۔
شیخوپورہ :تیسرا ڈسٹرکٹ بار کرکٹ ٹورنامنٹ شروع
Mar 12, 2021