لاہور(کامرس رپورٹر) کارپٹ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کے چیئر پرسن پرویز حنیف نے کہاہے کہ حکومتی اداروں کی جانب سے ہنرسکھانے والے والے اداروںکی ستائش کی بجائے مسائل پیدا کرنے کارجحان قابل تشویش ہے ، ہرطرح کامطلوبہ ریکارڈ بھجوائے جانے کے باوجود ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان کی جانب سے مختلف افسران باربار خطوط ارسال کررہے ہیں ،کچھ عرصے سے ہاتھ سے بنے قالینوں کا کاروبارتنزلی کا شکارہے لیکن اس کے باوجود ہم اسے دوبارہ عروج دینے اور ٹریننگ دینے کیلئے نئے کورسز کے اجراء کیلئے کوشاں ہیں۔