ہاکی ٹورنامنٹ 13تا 23 مارچ ہو گا، 16 اکیڈمیز شرکت کرینگی 

گوجرخان (نامہ نگار)ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈپپار ٹمنٹ راولپنڈی ہاکی ایسوسی ایشن کی جانب سے یو م پاکستان کے موقع پر انڈر 16 بچوں اور سینئر ہاکی پلیئر زکے ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جا رہا ہے ، جوکہ 13مارچ سے 23 مارچ تک کھیلا جائیگاجس میں راو لپنڈی کی انڈر 16 چھ اکیڈمیز حصہ لیں گی جن میںذاکر حسین اکیڈمی کی دو ٹیمیں کلر اور وائیٹ ،راولپنڈی ہاکی اکیڈمی،پنجاب یوتھ ہاکی اکیڈ می،و اہ ہاکی اکیڈمی اور پنجاب یوتھ ہاکی اکیڈمی حصہ لیں گی ، اس کے علاوہ سپر پاکستان ڈے ہاکی ٹورنا منٹ میں 16 ٹیمیں حصہ لیں گی جن کو دو پولز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ٹورنامنٹ کے دونوں سیمی فائنلز 21 مارچ کو کھیلے جائیں گے اور فائنل 23 مارچ کو کھیلا جائے گا 23 مارچ کو پہلا فائنل انڈر 16 کا دن 12 بجے ہو گااسکے بعد ویٹرنزجسکی عمر 15 سال سے اوپر ہو گی ان کے درمیان میچ 2 بجے کھیلا جائے گا 4 بجے سینئرہاکی ٹورنامنٹ کا فائنل کھیلا جائے گا۔ 

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...