مری(نامہ نگار خصوصی) مری کی اہم ترین ومصر و ف روڈ جھیکاگلی سے پی سی بھوربن روڈ عرصہ تین سا ل سے کھنڈرات کامنظر پیش کررہی ہے۔ اہلیان علاقہ کاگرمائی سیزن سے قبل اس اہم سڑک کی تعمیرو مرمت کامطالبہ، سڑک کی خستہ حالی کو ختم کرنے اور تعمیر ومرمت نہ کی جاسکی۔معززین علاقہ محمدشفارش عباسی آف کشمیری بازار،واجد عباسی ،ند یم عبا سی ،نزاکت عباسی اور دیگراہلیان علاقہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب،ممبر قومی اسمبلی صداقت علی عباسی، کمشنر،ڈپٹی کمشنر راولپنڈی اورمحکمہ ہائی سے کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیاہے کہ مذکورہ اہم بھوربن روڈ جس پر ہزاروں کی تعدادمیں مقامی لوگ اور سیاح روزانہ سفر کرتے ہیں گرمائی سیزن شروع ہونے سے قبل اسکی کی تعمیر ومرمت کیلئے فوری فنڈز فراہم کر کے کام شروع کروایاجائے۔
جھیکاگلی سے پی سی بھوربن روڈکھنڈرات کامنظر پیش کرنے لگی
Mar 12, 2021