چکوال پریس کلب کے انتخابات، 22مارچ تک حکم امتناعی جاری

Mar 12, 2021

 چکوال(نامہ نگار) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج افتخار نبی نے چکوال پریس کلب کے سالانہ انتخابات پر دائر کی جانے والی اپیل پر 22مارچ تک حکم امتناعی جاری کردیا ہے۔ چکوال پریس کلب کے بانی رکن چوہدری غلام رضا جو گزشتہ 20سال سے پیرس میں مقیم ہیں نے اپنی درخواست سول جج چکوال کی عدالت میں دائر کی کہ انہیں انتخابی عمل میں شامل نہیں کیا گیا لہٰذا انکی گزشتہ20سالہ ممبر شپ بحال کی جائے اور انہیں انتخابی عمل میں شامل کیا جائے۔ فاضل ماتحت عدالت نے انکی استدعا منظور نہ کی جس پر چوہدری غلام رضا نے اپیل دائر کرتے ہوئے سیشن کورٹ سے رجوع کیا۔ 

مزیدخبریں