حکومتی اوچھے ہتھکنڈوں سے مرعوب نہیں ہونگے ، مولانا احسان اللہ 

Mar 12, 2021

 کلر سیداں (نامہ نگار)جے یو آئی تحصیل کلر سیدا ں کے امیر مولانا احسان اللہ چکیالوی نے کہا ہے کہ جے یو آئی نااہل سیلیکٹڈ حکمرانوں سے قوم کو نجات دلانے کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی ہم حکومتی اوچھے ہتھکنڈوں سے مرعوب نہیں ہوں گی ہماری سیاست اصولوں پر مبنی ہے اس میں کوئی یوٹرن نہیں ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ شب یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا موجودہ حکمرانوں کا کوئی اصول ہے نہ نظریہ انہوں نے تبدیلی کے نام پر لوگوں کو گمراہ کیا اور سیلیکٹر کی مدد سے اقتدار حاصل کیا یہ پہلے روز سے ہی اپوزیشن کو برابھلا کہتے پھر رہے ہیں عمران خان تو کہتے تھے یہ کسی کو نہیں چھوڑیں گے کسی کو این آر او نہیں دیں گے مگر ان کی جماعت نے جییوآئی کو سینٹ میں ڈپٹی چیئرمین کی پیشکش کرکے ثابت کہا کہ ان کا کوئی اصول ہے نہ یہ جمہوری سوچ رکھتے ہیں ۔

مزیدخبریں