تحریک انصاف نے 2 ارکان سندھ اسمبلی کو پارٹی سے نکال دیا

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) سینٹ انتخابات میں پارٹی ڈسپلن سے مبینہ انحراف کے الزام میں تحریک انصاف سندھ کے دو ارکان اسمبلی کو پارٹی سے نکال دیا گیا۔ تحریک انصاف کے مطابق پارٹی ڈسپلن سے روگردانی پر پی ایس ون جیکب آباد 1 سے ایم پی اے اسلم ابڑو اور پی ایس 18 گھوٹکی 1 سے ایم پی اے شہر یار خان شر کو پارٹی سے نکالنے کا حکمنامہ جاری کر دیا۔ دونوں کی بنیادی جماعتی رکنیت بھی ختم کر دی گئی۔ تحریک انصاف کی قائمہ کمیٹی برائے نظم و احتساب غربی سندھ کراچی نے متفقہ فیصلہ جاری کر دیا۔ تحریک انصاف کی قیادت کو دونوں ارکان کیخلاف الیکشن کمشن آف پاکستان سے رجوع کی بھی سفارش کی جائے گی۔ تحریک انصاف سکیڈ کے مطابق سینٹ انتخابات کے دوران اسلم ابڑو اور شہر یار شر نے جماعتی احکامات سے روگردانی کی۔ دونوں کو اپنی صفائی پیش کرنے کا موقع دیا گیا۔ حتمی شواہد کی پڑتال اور ملزموں کی جانب سے صفائی پیش نہ کئے  جانے پر معاملہ نمٹا رہے ہیں۔ تاہم دونوں قائمہ کمیٹی برائے نظم و احتساب غربی سندھ کراچی کے اس فیصلے کیخلاف مرکزی سکیڈ کے روبرو 7 یوم میں اپیل دائر کرنے کے مجاز ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...