مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے وارث کلو کرونا سے انتقال کرگئے

Mar 12, 2021

خوشاب (نوائے وقت رپورٹ) مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی ملک وارث کلو کرونا کے باعث انتقال کرگئے۔ ملک وارث کلو گزشتہ کئی روز سے لاہور کے نجی ہسپتال میں داخل تھے اور وہ مسلسل چار بار ایم پی اے منتخب ہوئے۔ ان کی نمازجنازہ آبائی گائوں روڈہ تھل میں ادا کی جائے گی۔

مزیدخبریں