لاہور (کامرس رپورٹر) نیسپاک نے ترکش کمپنی ڈولسر کے ساتھ مشترکہ منصوبے کے تحت ازبکستان میں 24 میگاواٹ ہائیڈرو پاورکا منصوبہ جیت لیا ہے ، مینجنگ ڈائریکٹر نیسپاک ڈاکٹر طاہر مسعود نے میڈیا کوبتایا کہ اس منصوبے کے تحت آکسو ندی ، کشمکریہ ریجن ، ازبکستان میں 24 میگاواٹ کی مجموعی صلاحیت کے حامل تین ہائیڈرو پاور پلانٹ لگائے جائیں گے ، یعنی رباط ہائیڈرو پاور پروجیکٹ ، چپسسوئی ہائیڈرو پاور پروجیکٹ اور تمشش ہائیڈرو پاور پروجیکٹ۔ اس کے علاوہ 22 کلومیٹر 35-110 کے وی ٹرانسمیشن لائنیں بھی شامل ہیں اس منصوبے کی کل لاگت 75 ملین امریکی ڈالر ہوگی۔
نیسپاک نے ازبکستان میں 24 میگاواٹ ہائیڈرو پاورکا منصوبہ جیت لیا
Mar 12, 2021