لاہور+اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار+نمائندہ خصوصی) ملک بھر میں شب معراج عقیدت واحترام اور بھرپور جذبہ سے منائی گئی۔ مساجد میں خصوصی محافل کا اہتمام کیا گیا جن میں خصوصی عبادات کی گئیں۔ علماء کرام نے شب معراج النبی کی فضیلت اور معجزات پر روشنی ڈالی۔ گھروں میں بھی انفرادی اور اجتماعی عبادات کا اہتمام کیا گیا اور نیازیں بھی تقسیم کی گئیں جبکہ شہریوں کی کثیر تعداد نے نفلی روزہ بھی رکھا۔ صوبائی دارالحکومت میں بڑے اجتماعات جامع مسجد داتادربار‘ بادشادی مسجد‘ جامع نعیمیہ اور دیگر جامع مساجد میں منعقد ہوئے۔ شب معراج کی وجہ سے مساجد اور مدارس کو خوبصورت روشنیوں سے سجایا گیا تھا۔ بڑی تعداد میں گھروں پر بھی چراغاں کرنے کی روایت برقرار رکھی گئی۔ علاوہ ازیں وزیراعظم عمران خان نے دنیا بھر میں رہنے والے مسلمانوں کو شب معراج کی مبارکباد دی۔
ئشب معراج عقیدت واحترام سے منائی گئی‘ وزیراعظم کی مبارکباد
Mar 12, 2021