لاہور (خصوصی نامہ نگار)دینی رہنمائوں نے کہا ہے کہ مدارس ہی ملک اور اسلام کے وفادار ہیں ،دینی مدارس کے خلاف ہر سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جا ئے گا ، مغربی قوتیں دینی مدارس کو ختم کر نے پر تلی ہیں ،ہم دینی مدارس کو کسی کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑیں گے ،عورت مارچ کے نام پر جو شعائر اسلام کی توہین کی گئی ،ریاستی ادارے ان کے خلاف فی الفور کارروائی کرتے انہیں گرفتار کریں ،اسلام کے نام پر بننے والے ملک میں اس طرح کے توہین آمیز نعرے بیرونی ایجنڈے کی تکمیل کے لئے لگائے جارہے ہیں ،جے یو آئی اور علماء ملک میں کسی بیرونی پالیسی کی تکمیل نہیں ہونے دیں گے ، تنظیمات مدارس کے ساتھ ہونے والے معاہدات پر عمل کیا جا ئے۔ان خیالات کا اظہار جامعہ اشرفیہ کے مہتمم مولانا فضل الرحیم ، جے یو آئی کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد امجد خان ،مولانا حافظ سلیم ملک،مولانا عبدالروَف ملک اور دیگر نے جامعہ عثمانیہ آسٹریلیا مسجد میں تکمیل بخاری ودستار فضیلت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔