امارات میں 23قیراط سونے والی دنیا کی سب سے مہنگی بریانی متعارف 

متحدہ عرب امارات میں دنیا کی سب سے مہنگی بریانی متعارف کرادی گئی ہے ،بریانی میں 23 قیراط سونا بھی استعمال ہوتا ہے اور اس بریانی کو رائل گولڈ بریانی کا نام دیا گیا ہے۔ذرائع  کے مطابق دنیا کی مہنگی ترین بریانی فراہم کرنے والے ریسٹورینٹ کے مینیجر رابن پنٹو کا کہنا تھا کہ اس بریانی کو ہم نے رائل گولڈ بریانی کا نام اس لیے دیا کیونکہ اس پر 23قیراط سونے کا ورق چڑھا ہوا ہے، اس میں ہم آپ کو کشمیری ران سیخ کباب، لیمپ چاپس، راجپوتانہ مرغ سولا اور چکن ملائی روسٹ فراہم کرتے ہیں جسے آپ بادامی گریبی کے ساتھ مزے لیکر کھا سکتے ہیں۔ہوٹل مینیجر کا کہنا تھاکہ ہم آرڈر لینے کے ٹھیک 25 منٹ بعد رائل گولڈ بریانی صارف کی میز پر پہنچا دیتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن