کسانون کا 26مارچ کوبھارت بندکرنے کا اعلان، ووٹوں سے مودی کو سزا دینے کا فیصلہ

Mar 12, 2021 | 16:31

ویب ڈیسک

دلی میں بھارتی کسانوں کا متنازع قوانین کے خلاف احتجاج جاری ہے، 26مارچ کو پورا بھارت بند کرنے کا اعلان،ریاستی انتخابات میں کسانوں کی بی جے پی مخالف مہم تیز ہو گئی،ریاستی حکومت کے خلاف سخت نعرے بازی کی گئی، مودی، وزیراعلی اور نائب وزیر اعلی کے پتلے جلا دیئے، مظاہرے میں سیکڑوں افراد نے شرکت کی۔ بھارتی مےڈےا کے مطابق پا نچ ریاستوں میں جاری انتخابات میں کسانوں نے بی جے پی کے خلاف مہم تیز کر دی،شہریوں کے پاس جا کر دوسری جماعتوں کو ووٹ دینے کی اپیل کی گئی، رہنماوں نے کہا ہے ووٹر بی جے پی کو ضرور سزا دیں،مودی سرکار کا ساتھ نہ چھوڑنے پر کسان غصے میں آ گئے، ہریانہ میں کسانوں نے بڑے مظاہرے کئے، ، کسان رہنما نے کہا کہ جسے مرضی ووٹ دیں لیکن مودی کے پارٹی کو ووٹ نہیں سزا دیں،کاشتکاروں نے اعلان کیا ہے کہ مغربی بنگال کے شہر کلکتے میں کسان ریلیاں نکالیں گے۔ 

مزیدخبریں