جاپانی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ وزیر اعظم یوشی ہیڈے سوگا اگلے ماہ امریکا کا دورہ کریں گے، کورونا وائرس کی عالمی وبا کے آغاز کے بعد سے یہ پہلا موقع ہو گا کہ جاپانی وزیر اعظم امریکی صدر سے بالمشافہ ملاقات کریں گے۔جاپانی مےڈےا کے مطابق اگلے ماہ تک جاپانی وزیر اعظم اور امریکی صدر دونوں ہی کورونا ویکسین لگوا چکے ہوں گے، جاپانی کابینہ کے چیف سیکرٹری کے مطابق صدر جو بائیڈن کے عہدہ سنبھالنے کے بعد سے جاپانی سربراہ حکومت پہلے غیر ملکی رہنما ہوں گے، جو نئے امریکی صدر سے بالمشافہ ملیں گے۔
جاپانی وزیر اعظم کا دورہ امریکہ ،پہلے غیر ملکی رہنما جوبائیڈن سے بالمشافہ ملاقات کریں گے
Mar 12, 2021 | 16:54