اگر امریکی قوم اتحاد کا مظاہرکرے تو یوم آزادی کورونا وائرس سے آزادی کا دن ہو گا، جوبائیڈن 

Mar 12, 2021 | 17:03

ویب ڈیسک

امریکی صدر جوبائیڈن نے چار جولائی یعنی امریکا کے یوم آزادی تک ملکی آبادی کے بڑے حصے کو ویکسین فراہم کر دیے جانے کے عزم کا اظہار کیا ہے، انہوں نے 1.9ٹرلےن ڈالر کے ایک ہنگامی امدادی پیکج کے مسودے پر دستخط کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ یکم مئی تک ملک کے تمام بالغ افراد ویکسین کے لیے اہل ہو جائیں گے، بائیڈن نے کہا کہ اگر امریکی قوم نے اتحاد کا مظاہرہ کیا، تو کورونا وائرس کو شکست دے دی جائے گی،تاہم ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر وائرس کے انسداد میں کوتاہی برتی گئی، تو پابندیوں کا دوبارہ نفاذ بھی ممکن ہے۔

مزیدخبریں