سرینگر (اے پی پی+ کے پی آئی+ نوائے وقت رپورٹ) بھارت کے غیر قانونی قبضے والے کشمیر میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں جاری ہیں۔ جبکہ مختلف محکموں کے عارضی ملازمین نے اپنے زیر التوا مطالبات کے حق میں پریس کلب جموں کے قریب مظاہرہ کیا۔ جموں و کشمیر کیجول لیبررز یونائیٹڈ فرنٹ (جے کے سی ایل یو ایف) کے بینر تلے بڑی تعداد میں ملازمین نے نعرے بازی کی۔ 4 نوجوانوں کے خلاف غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام سے متعلق کالے قانون یو اے پی اے کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ضلع شوپیاں کی رہائشی 70 سالہ خدیجہ بدھ کی شام نئی دلی کے جامعہ ملیہ اسلامیہ میٹرو سٹیشن سے لاپتہ ہوگئی۔ جنوبی کشمیر میں بھارتی فوجی کارروائی کے باعث ریل سروس معطل رہی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی فوج کا ’’جیتا‘‘ ہیلی کاپٹر زیرقبضہ کشمیر کے علاقے گوریز میں کنٹرول لائن کے قریب گر کر تباہ ہو گیا۔ ایک پائلٹ ہلاک اور دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔ ہسپتال میں زخمی پائلٹ کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ ترجمان بھارتی وزارت دفاع نے کہا ہیلی کاپٹر کے گرنے کی وجوہات کے بارے میں تحقیقات کی جا رہی ہیں، انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔
کالے قانون کے تحت 4 کشمیریوں پر مقدمہ : بھارتی فوجی ہیلی کاپٹر تباہ ، پائلٹ ہلاک
Mar 12, 2022