نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت سابق چیئرمین ای او بی آئی کو ریلیف مل گیا

اسلام آباد(وقائع نگار)نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت سابق چیئرمین ای او بی آئی کو ریلیف مل گیا ۔ اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت سابق چیئرمین ای او بی آئی ظفر گوندل کے خلاف ریفرنس نیب کو واپس کر دیا۔ احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے اپنے حکم نامہ میں کہا ہے کہ ظفر گوندل کے خلاف نیب ریفرنس کو متعلقہ فورم پر بھیجا جائے ۔ گزشتہ روز  اسلام آباد کی احتساب عدالت نے ایمپلائز اولڈ ایج بینیفنٹس کنفیڈیشن ( ای او بی آئی ) کے سابق چیئرمین ظفر گوندل کے خلاف اختیارات کا ناجائز استعمال کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے اس نیب کو واپس بھجوا دیا ہے ۔ احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے اپنے حکم نامے میں کہا ہے کہ ظفر گوندل کے خلاف دائر کیس کا متعلقہ فورم نیب ہے اسے وہی داخل کیا جائے یہ کیس احتساب عدالت کے دائر ہ اختیار میں  نہیں آتا ۔یاد رہے کہ سابق چیئرمین ای او بی آئی ظفر گوندل کے خلاف اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے کے خلاف ریفرنس 2014 میں دائر کیا گیا تھا جسے احتساب عدالت نے واپس نیب کے سپرد کر دیا ہے ۔ 

ای پیپر دی نیشن