لاہور ( نیوز رپورٹر) دنیا بھر میں عمومی اور ترقی پذیر و کم آمدنی والے ممالک میں خصوصی طور پر کرونا کی عالمی وبا کے دوران بچوں کے اموات کے ساتھ ساتھ ان میں ذہنی ، اعصابی اور دل کے امراض میں اضافہ ہوا ہے۔جس کی وجہ سے خصوصی توجہ و مؤثر علاج ناگزیر ہے جس میں والدین ، معاشرے اور ریاست کے ساتھ ساتھ ڈاکٹروں کو بھی خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ یہ بات انڈونیشیا کے ماہر امراضِ اطفال پروفیسر ڈاکٹر امان پلنگان بچوں کی صحت ،نگداشت ، علاج ، والدین اور معاشرے کے کردار کے حوالے سے غیر سرکاری تنظیموں پہچان، پاکستان پیڈیاٹرک ایسوسی ایشن ، پاکستان الائنس فار ارلی چائلڈہ ±ڈ اور انٹر نیشنل سوسائیٹی فار پریوینشن آف چائلڈ ابیوز اینڈ نگلیکٹ( سی آرجی)کے زیر اہمتام بین الاقوامی سترہویں اییاپیسفیک کانگریس کے دوسرر روز خصوسی لیکچر میں کہی۔ اور اس بات پر زور دیا کہ کوویڈ کے بعد یہ بچے اب خوراک و علاج کیلئے خصوسی توجہ کے طالب ہیں اور ریاستوں کو ان کے بہتر مستقبل کیلئے پالیسی بنانا ہوگی ۔