چیلنج قبول،اسلام آباد میں 10 گنا بڑا جلسہ کرینگے:راجہ پرویزاشرف

Mar 12, 2022

لاہور(نامہ نگار)سابق وزیر اعظم اور پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کا چیلنج قبول،اپوزیشن اسلام آباد میں دس گنا بڑا جلسہ کرئے گی۔وزیر اعظم جس روز جلسہ کریں گے ہم بھی اسی روز جلسہ کی کال دیں گے۔ عمران خان کے بیان پر اپنے رد عمل میں راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ خان صاحب کسی بھول میں نہ رہیں،اپوزیشن کا اکٹھ تاریخی ہو گا۔ہم اپنے ممبران کا دفاع کرنا جانتے ہیں۔راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ سیاسی مخالفین کیخلاف جہاد کا دعویٰ کرنیوالے پر اس کے اتحادی اجتہاد نہیں کر رہے۔ اپوزیشن پر الزام تراشی سے آپ کا جانا نہیں رکے گا۔اگر اپوزیشن کے پاس نمبر نہیں تو آپ اتنے حواس باختہ کیوں ہیں؟۔

مزیدخبریں