بین الاقوامی انٹینسیو ٹریننگ پروگرام ان پرفارمنس آڈیٹنگ کا انعقاد

Mar 12, 2022

لاہور(نیوز رپورٹر) ڈائریکٹوریٹ جنرل پرفارمنس آڈٹ ونگ لاہور نے آڈیٹر جنرل آف پاکستان کے زیراہتمام 3 ہفتے کا 107 ویں بین الاقوامی انٹینسیو ٹریننگ پروگرام ان پرفارمنس آڈیٹنگ کا انعقاد کیا۔ اس تربیتی پروگرام میں آذربائیجان، بحرین، بنگلہ دیش، چین، گنی بساؤ، ہنگری، کرغیز جمہوریہ، لائبیریا، مالدیپ، نیپال، پاکستان، تاجکستان، تنزانیہ، تھائی لینڈ اور ترکی سمیت دنیا بھر سے 15 سپریم آڈٹ اداروں (SAIs) کے 50 شرکاء نے شرکت کی۔ ڈائریکٹر جنرل پرفارمنس آڈٹ ونگ سمیع اللہ ٹیپو نے اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروگرام میں شریک تمام افسران کو مبارکباد دی اور سپریم آڈٹ اداروں کے آڈٹ منیجرز کو اپنی مہارتیں فراہم کرنے کیلئے انسٹرکٹرز کی کوششوں کو بھی سراہا۔ بطور آڈیٹر ہم پر لازم ہے کہ ہم حکومتی وسائل کے موثر طریقے سے استعمال کی حکمرانی، مالیاتی انتظام، کارکردگی اور استعمال کا آزادانہ اور معروضی جائزہ فراہم کرکے قانون سازی کی نگرانی کو مضبوط کریں۔ احتساب مختلف پبلک سیکٹر تنظیموں کی سرگرمیوں کے بارے میں عوامی بصیرت کو پیش کرتا ہے اور اس طرح پرفارمنس آڈیٹنگ سٹیک ہولڈرز یعنی ٹیکس دہندگان، فنانسرز، قانون سازوں، ایگزیکٹوز اور میڈیا کیلئے تنظیمی سرگرمیوں اور ان کے نتائج کے بارے میں بصیرت حاصل کرنے کا ایک طریقہ ہے۔ 

مزیدخبریں