لاہور (نیوز رپورٹر)کوآرڈینیٹر برائے ملاوی پنجاب اوورسیز کمشن ضیا ء اللہ سکھیرا کی وفد کے ہمراہ پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات پنجاب ندیم قریشی سے ملاقات ہوئی۔ دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور اور ملکی سیاسی صورتحال سمیت اوورسیز پاکستانیوں کو درپیش مسائل پر گفتگو کی۔ضیاء اللہ سکھیرا نے انہیں بتایا کہ افریقہ میں مقیم پاکستانیوں کو ڈائریکٹ فلائٹ نا ہونے کی وجہ سے بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔جس کیلئے ضروری ہے کہ افریقہ کے کسی اہم مقام کیلئے ڈائریکٹ فلائٹ کا آغاز کیا جائے ۔ ملاوی سنٹرل افریقہ کا ملک ہے جہاں ہزاروں کی تعداد میں پاکستانی رہتے ہیں اور وہاں پر اگر سفارتخانہ قائم کردیا جائے۔پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات پنجاب ندیم قریشی نے انہیں خوش آمدید کہا اور یقین دلایا کہ وہ اوورسیز پاکستانیوں کے ان مسائل کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کریں گے۔ ضیاء اللہ سکھیرا کے ساتھ وفد میں عمران یوسف جاکورا، عبدالحمید سکھیرا اور اختر سکھیرا شامل تھے۔
ضیا ء اللہ سکھیرا کی وفد کے ہمراہ ندیم قریشی سے ملاقات،باہمی، ملکی امور پر گفتگو
Mar 12, 2022