لاہور( خصوصی نامہ نگار) عالمی انجمن خدام الدین شیرانوالہ دروازہ لاہورکے زیراہتمام تحریک آزادی کے عظیم رہنماء مولانا عبیداللہ سندہی کی یاد میں امام انقلاب سمپوزیم آج12 مارچ بروزہفتہ دوپہر 2 بجے آواری ہوٹل لاہورمیں عالمی انجمن خدام الدین کے سرپرست اعلی حضرت مولانا میاں محمداجمل قادری کی زیرصدارت منعقدہوگا۔ سیمینار سے ممتاز مذہبی سکالرمولانا زاہدالراشدی، ممتازکالم نویس وتجزیہ نگاراوریامقبول جان، مرکزی سیکرٹری جنرل جے یوآئی (س) مولانا عبدالروف فاروقی، مولانا مفتی احمد علی ثانی،صاحبزادہ حافظ عبدالہادی، ڈاکٹر امجدعلی شاکراور مفتی محمد ریاض جمیل سمیت دیگرخطاب کرینگے۔