لاہور(سپورٹس رپورٹر )آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی مارنوس لابوشین کو کراچی کی دال روٹی پسند آگئی۔مارنوس لابوشین نے ٹوئٹر پر دال روٹی کی تصویر شیئر کی، اور ساتھ انہوں نے بتایا کہ وہ دن کے کھانے میں بھی دال اور روٹی ہی کھائیں گے کیونکہ یہ ڈش انہیں بہت مزیدار لگی ہے۔مارنوس لابوشین کے ٹوئٹس دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ وہ تاریخی دورہ پاکستان کو خوب انجوائے کررہے ہیں۔
مارنوس لابوشین کراچی کی دال روٹی کے دیوانے ہوگئے
Mar 12, 2022