ویلج کونسل نواب پور صحت وصفائی   کے مسائل سے دو چار،سہولیات فراہم کی جائیں:  غلام جیلانی، ناصر علی کالرو

Mar 12, 2022

ملتان (خبر نگار خصوصی ) ویلج کونسل نواب پور کی سماجی شخصیات ملک غلام جیلانی کالرو اور ناصر علی کالرو نے کہا ہے کہ کئی سالوں سے نواب پور میں سیوریج کا  مسئلہ کا حل نہیں ہو سکا  جس کی وجہ سے مقامی لوگوں کو بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے سیوریج کا پانی زیر زمین صاف پانی کو بھی آلودہ کر رہا ہے جس  سے بیماریوں میں اضافہ ہو رہا ہے ،پچاس ہزار آبادی کے لئے نہ تو کوئی ایم بی بی ایس ڈاکٹر ہے اور نہ ہسپتال میں غریب اور نادار لوگوں کے لئے ادویات ہیں ۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ سیوریج کا مسئلہ حل اور بنیادی مرکزی صحت میں ڈاکٹر وتشخصی آلات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

مزیدخبریں