وہاڑی،بوریوالا ( نامہ نگار ،تحصیل رپورٹر) ڈی پی او محمد طارق عزیز نے بورے والا کھلی کچہری میں آئے سائیلان کے مسائل سن کرحل کیلئے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کئے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امن و امان کی صورت حال کو برقرار رکھنا اور علاقہ کو فری کرائم زون بناناہماری اولین ترجیحات ہیں شہریوں کو ان کی دہلیز پر انصاف فراہم کرنا ہمارا مشن اور مسائل کے حل کے لئے ہمارے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں ڈی پی او وہاڑی نے تمام شہریوں کو یقین دلایا کہ ان کے مسائل کو میرٹ پر حل کیا جائے گا، داد رسی نہ ہونے کی صورت میں مجھے دوبارہ بغیر کسی ہچکچاہٹ کے مل سکتے ہیں ڈی پی او نے علماء کرام اور وکلاء ،سول سو سائٹی کے لوگوں سے ملاقات بھی کی۔