نوائے وقت کی خبر پرڈسپوزل اسٹیشن سے غیر قانونی ہورڈنگ بورڈ اتاردیا گیا

ملتان ( نمائندہ خصوصی) واسا کے چونگی نمبر 9 ڈسپوزل اسٹیشن اور واٹر ورکس گلگشت کی چار دیواری کے اندر سالہاسال سے نصب غیر قانونی ہورڈنگ بورڈ جن کا ماہانہ کرایہ 5 لاکھ روپے لینڈ مافیا وصول کرتا رہا ہے کے حوالے سے نوائے وقت میں شائع ہونے والی خبر پر ایکشن لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ملتان عامر کریم کی سخت ہدایات پر پی ایچ اے نے جونگی نمبر 9 ڈسپوزل اسٹیشن میں نصب غیر قانونی ہورڈنگ بورڈ اتار دیا ، گلگشت واٹر ورکس سے بھی ہورڈنگ بورڈ اتارا جائے گا اسی طرح واسا کی اربوں کی ملکیتی اراضی جہاں لینڈ مافیا قابض ہے نوائے وقت ہی کی نشاندہی پر مزکورہ اراضی کو بھی واگزار کرانے کے لیے حکمت عملی ترتیب دے دی گئی ہے جلد گرینڈ آپریشن متوقع ہے۔

ای پیپر دی نیشن