روہیلانوالی (نامہ نگار) موضع بھنڈے والی بستی برکنہ کے رہائشی محمد بلال آرائیں نے راؤ محمد اشفاق کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے کہا کہ سیاسی پشت پناہی پر مجھ پر تھانہ شہر سلطان میں ناجائز ایف آئی آر کروانے کی کوشش کی جارہی ہے، روز مختلف نمبرزسے کالز موصول ہوتی ہیں جو پیسوں کا مطالبہ کرتے اور فیملی کو بھی اٹھوا لینے کی دھمکی دیتے ہیں، انصاف نہ ملا تو میں ڈی پی او آفس کے سامنے اپنے بچوں سمیت بھوک ہڑتالی کیمپ لگاؤں گا ۔
مقدمات کی دھمکیاں مل رہیں، ڈی پی او آفس کے سامنے بچوں سمیت بھوک ہڑتالی کیمپ لگاؤں گا: بلال آرائیں
Mar 12, 2022