ماسکو (اے پی پی)روسی حکومت نے متعدد اہم مصنوعات کی برآمد پر پابندی عا ئد کردی ہے۔روس کے سرکاری خبررساں ادارے تاس کے مطابق روسی حکومت کے جاری کردہ تحریری بیان کے مطابق 200 سے زائد مصنوعات کی برآمدات کو 2022 ء کے آخر تک عارضی طور پر ممنوع قرار دے دیا ہے۔بیان کے مطابق ان مصنوعات میں ٹیکنالوجی ٹیلی، کمیونیکیشن، طب، آٹو موبیل ، زراعت اور الیکٹرانکس کا سامان شامل ہے۔
روس نے 200سے زائد مصنوعات کی برآمد پر پابندی عا ئد کردی
Mar 12, 2022