تعلیم و تحقیق ، سپرئیر یونیورسٹی کی خدمات قابل ستائش ہیں : چودھری محمد سرور 

Mar 12, 2022

لاہور( بزنس رپورٹر) سپیریر یونیورسٹی کا پانچواں کنونشن گزشتہ روز ختم ہو گیا۔ الوداعی تقریب میں شرکت کرنے والے خصوصی مہمانوں میں چانسلر سپرئیر یونیورسٹی، گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور، چیئر مین سپرئیر یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر چوہدری عبد الرحمن ، ریکٹر سپیریر یونیورسٹی ڈاکٹر سمیرا رحمان اور پرو ریکٹر پروفیسرڈاکٹر محمد نظام الدین شامل تھے۔ تقریب میں شامل مہمانانِ گرامی نے یکے بعد دیگرے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے انکی حوصلہ افزائی کیساتھ ساتھ انہیں اپنا تعلیمی سفر کامیابی سے پورا کرنے پر مبارکباد پیش کی۔گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ گزشتہ چند سالوں میں تعلیم اور تحقیق کے میدان میں سپرئیر یونیورسٹی کی ناقابل فراموش خدمات قابل ستائش ہیں۔چیئرمین سپیریر یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر چوہدری عبد الرحمن نے سپیرئیر کے طلباء کی کامیابی پر فخریہ جذبات کا اظہار کیا اور انہیں یقین دہانی کرائی کہ سپیریئر ان کا گھر ہے اور اس گھر کے دروازے ان کے لیے ہمیشہ کھلے رہیں گے۔اس موقع پر ریکٹر سپیرئیر یونیورسٹی ڈاکٹر سمیرا رحمان نے کہا کہ سپیریئر کا پروگرام اس کے گریجویٹس کے لیے روزگار کی فراہمی یقینی بناتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپیرئیر کی کامیابی کی وجہ ہمارا یہ عزم ہے کہ ہم سپیریئر کو کبھی بھی بے روزگاروں کی فیکٹری نہیں بننے دیں گے۔ یونیورسٹی کے مین کیمپس میں منعقد ہونے والی اس رنگا رنگ تقریب میں گریجویٹس کے والدین اور طلباء کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔

مزیدخبریں