ملتان (جنرل رپورٹر)نیشنل سیونگز کے زیراہتمام زواری سٹیڈیم پر جاری این ایس لیگ6 میں لاہور اور سی ڈی این ٹاپ پوزیشن پر آگئے۔لیگ رائونڈ کے پوائنٹس ٹیبل پر ملتان،گوجرانوالہ،بہاولپور اور ایبٹ آباد کی ٹیمیں فائنل فورمیں جگہ بنانے کیلئے جدوجہد کر رہی ہیں۔ دریں اثناء این ایس لیگ 6کے فلڈ لٹ مقابلوں کے آغاز پر زواری سٹیڈیم پر دلکش آتشبازی کا مظاہرہ کیا گیا مہمانان خصوصی سماجی شخصیت امیر اللہ شیخ تھے انہیں ایونٹ انتظامیہ کی طرف سے یادگاری سووینئر پیش کیا۔دریں اثناء چیف منیجر سٹیٹ بنک ملتان وقاص کاشف باجوہ نے بھی میچ دیکھا۔