والدین بچوں کو لوازمات سے بھر پور خوراک فراہم کریں:عمران رمدانی

ڈیرہ غازی خان( بیورو رپورٹ) گورنمنٹ بوائز سٹی ہائی سکول کے اساتذہ اور طلبہ میں نیوٹریشن بارے آگاہی سیشن کا انعقاد کیا گیاڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر پلاننگ بورڈ عمران رمدانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر بچے کی قدو قامت اورجسامت مختلف ہوتی ہیں،اس  اعتبار سے انہیں غذائی اجزاء کی مختلف ورائٹیوں کی ضرورت ہوتی ہے،اساتذہ  اور والدین بچوں کو ضرورت کے مطابق لوازمات سے بھرپور خوراک فراہم کریں، پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ماہر غذائیات علینہ مشتاق نے کہا کہ ہماری خوراک میں بھرپور معدنیات ہونی چاہئیں،موسم کے مطابق سبزیاں،پھل  اور خشک میوہ جات کا استعمال کیا جائے تو ہمارے بچوںکی گروتھ بہتر بنائی جا سکتی ہے۔اس موقع پر فوڈ اتھارٹی سے شاہ زمان خان نے طلبا و طالبات کو معدنیات سے بھرپور غذاؤںکے  بارے میں معلومات بھی فراہم کیں۔

ای پیپر دی نیشن