لاہور(نامہ نگار) پولیس کے مطابق سی آئی اے اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلے کے دوران اجرتی قاتل حامد بٹ اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا ہے۔ بدنام زمانہ اجرتی قاتل حامد بٹ کو ہلاک کردیا ہے ۔سی آئی اے ترجمان کے مطابق مطابق ملزم حامد بٹ شادباغ کا رہائشی تھا اور لاہور پولیس کو قتل، اقدام قتل، ڈکیتی، راہزنی اور بھتہ خوری سمیت دیگر سنگین جرائم کے مقدمات میں مطلوب تھا۔پولیس حامد بٹ کو گرفتار کرکے لاہور لارہی تھی ،چوہنگ کے علاقے میں تو ملزم حامد بٹ کے ساتھیوں نے اسے چھڑوانے کے لیے پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جبکہ ملزم حامد بٹ اپنے ہی ساتھی کو گولیوں کا نشانہ بن کر ہلاک ہو گیا ہے ،فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہو گئے ہیں ۔ سی آئی اے پولیس نے مقدمہ درج کرادیا ہے۔ملزم حامد بٹ کا ایک بھائی پہلے ہی ڈکیتی کی واردات کے دوران پولیس مقابلے میں ہلاک ہو چکا ہے۔پولیس نے حامد بٹ کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ منتقل کر دی ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے پہلے سے گرفتارملزم حامد بٹ کو فائرنگ کرکے ہلاک کرنے کے بعد پولیس مقابلے کا رنگ دے دیا ہے۔
چوہنگ: بدنام زمانہ اجرتی قاتل حامد بٹ مبینہ مقابلے میں ہلاک
Mar 12, 2022