امریکہ  میں  گزشتہ ماہ مہنگائی  40 سال کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

واشنگٹن(اے پی پی)امریکا  میں  گزشتہ ماہ مہنگائی کی شرح   40 سال کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔   امریکی لیبر ڈیپارٹمنٹ  کی ایک رپورٹ کے مطابق امریکہ  میں پٹرول، خوراک اور رہائش کی قیمتوں میں اضافے کے بعدصارفین  کے لیے  قیمتوں  کا اشاریہ (سی پی آئی) جنوری 1982 کے بعد  پہلی مرتبہ  گزشتہ  سال کے فروری کے مقابلے فروری میں 7.9 فیصد زیادہ  رہا جس کے تحت صارفین  کے لیے اشیاکی  قیمتیں  فروری میں 40 سال کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی   ہیں ۔ توقع  ظاہر کی جا رہی ہے کہ  امریکی فیڈرل ریزرو کرونا  وائرس کی وبا سے  بحالی کے بعد اگلے ہفتے پہلی بار شرح سود میں اضافہ کرے گا  تاہم  اقتصادی تجزیہ کار تیل اور گیس کے بڑے پروڈیوسر روس پر عائد پابندیوں سے آنے والے  مہنگائی کے ایک اور جھٹکے سے خبردار کر رہے ہیں ۔امریکی  وزیر  خزانہ  جینیٹ ییلن نے جمعرات کو تسلیم کیا کہ قیمتوں میں اضافہ ایک مسئلہ ہے ۔

ای پیپر دی نیشن