مسلم لیگ کا وزیراعظم کے لوئردیر جلسہ پر الیکشن کمشن سے رجوع کا فیصلہ

اسلام آباد (نامہ نگار) مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف کی زیرصدارت پارٹی کے رہنمائوں کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم کی لوئر دیر میں کی گئی تقریر کے مندرجات کا جائزہ لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن نے وزیراعظم کے لوئر دیر جلسہ پر الیکشن کمشن سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ قانونی ٹیم سے مشاورت کے بعد الیکشن کمشن میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر درخواست دی جائے گی۔ ق لیگ کے رہنمائوں سے ملاقات پر فیصلہ بھی پارٹی رہنمائوں کی مشاورت سے کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
ن لیگ

ای پیپر دی نیشن