منڈی فیض آباد+ شرقپور شریف (نامہ نگاران ) حکومت کے خلاف اپو زیشن کی عدم اعتماد کی تحریک ناکام ہو گئی اور حکومت اپنی مدت پوری کرئے گی ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر انسداد منشیات بریگیڈئیر ریٹائرڈ اعجا ز احمد شاہ نے ریحانوالہ میں جلسہ سے خطاب کرتے کیا۔ جلسہ عام کا انتظام چوہدری عثمان تارڑ عرف شانی تارڑ اور نجم گوندل نے کیا انہوں نے مزید کہا کہ میں نے 1150 ایکٹر پر مشتمل صنعتی زون ننکانہ میں قائم کرنے کے لیے حکومت سے اس کی منظور ی بھی کرا دی صنعتی زون کے قیام سے مزید صنعتیں لگنے سے لوگوں کو روزگار میسر ہو گا ۔ شہریوں کا دیرینہ مسئلہ گندے پانی کے نکاس کے لیے سیوریج سسٹم کا منصوبہ مکمل کرانے کے ساتھ ساتھ لڑکوں کے لیے بوائز ڈگری کالج قائم کیا جائے گا۔ جلسہ میں لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی پی ٹی آئی کے رہنماوں مرتضیٰ کھوکھر ، شیخ نعیم احمد بٹہ، پیر اللہ دتہ بودلہ ، حاجی یونس ، نعیم اشرف چدھڑ، میاں امجد چدھڑ ،ملک نواز چدھڑ، نجم گوندل چوہدری اسلام تارڑ چوہدری غلام مصطفی تارڑ نے بھی شرکت کی ۔ وفاقی وزیر جلو س کی شکل میں درجنوں گاڑیوں پر مشتمل شرقپور شریف پہنچنے پر تحریک انصاف کے کارکنوں نے ان کا پر جوش استقبال کیا بعد ازاں جلوس کی شکل میںمنڈی فیض آباد پہنچے پر بھی شہریوں نے استقبال کیا ۔