بڑا گھر (نامہ نگار ) بڑاگھر و گردونواح میں پٹرول پمپوں پر ملاوٹی۔ کم پیمانوں پرپٹرول کی فروخت کا دھندہ جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق بڑاگھر و گردونواح میں پٹرول پمپوں پر ملاوٹی اور کم پیمانوں پر پٹرول کی فروخت جاری عوام مجبور کوئی پوچھنے والا نہیں علاقہ مکین پریشان انتظامیہ نے چپ سادھ لی پٹرول پمپ مالکان کوگوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے لگے ضلعی انتظامیہ نے عوام کو لٹیروں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا اگر کوی گاہک پٹول پمپ انتظامیہ سے پیمانوں بارے وضاحت طلب کرے تو پٹرول پمپ انتظامیہ بد تمیزی اور لڑائی جھگڑے پر اتر آتی ہے شہریوں نے ڈی دی او ننکانہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔
بڑاگھر و نواح میں ملاوٹی‘ کم پیمانوں پرپٹرول کی فروخت جاری
Mar 12, 2022