صفدرآباد (نامہ نگار) حکمرانوں نے جو بویا وہی کاٹیں گے ۔ تحریک عدم اعتماد کامیاب ہو گی ۔دوسری جماعتوں کے ممبران اسمبلی اپنی جماعتوںمیں واپس تو جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگی رہنما چوہدری جاوید مجید نے میڈ یا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے 4 سال میں عوام کو مہنگائی کے علاوہ کیا دیا ہے ۔ عوام ان کے جانے کی دعائیں کر رہے ہیں ۔حکمرانوں کا جانا اب ناگریز ہے ۔
حکمرانوں نے جو بویا وہی کاٹیں گے:چوہدری جاوید مجید
Mar 12, 2022