سینیٹر کامران مرتضیٰ پر تشدد‘حافظ آباد اور  نوشہرہ بارکی ہڑتال 

Mar 12, 2022


حافظ آباد+نوشہرہ ورکاں (نمائندہ نوائے وقت+ نمائندہ خصوصی +نامہ نگار) سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر اور سینیٹر کامران مرتضیٰ پر اسلام آباد پولیس کے تشدد اور بدتمیزی کے خلاف حافظ آبادبار ایسوسی ایشن اور  نوشہرہ ورکاں بار نے مکمل ہڑتال کی اور عدالتی کارروائی کا مکمل بائیکاٹ کیا اس موقع پر وکلاء راہنماء چوہدری محمد کامران اولکھ نے کہا کہ وکلاء آئین اور قانون کے محافظ ہیں ملک میں کسی قسم کی لاقانونیت خصوصاً وکلاء کے خلاف انتقامی کارروائی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی تحریک عدم اعتماد اپوزیشن کا جمہوری حق ہے رات کے اندھیرے میں پارلیمنٹ لاجز پر شب خون اور پارلیمنٹیرین پر تشدد اور ان کی بلاوجہ گرفتاریاں جمہوری نظام لپیٹنے کی سازش ہے جس کی ہم پرزور مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اور حکومت عدم اعتماد کی تحریک کا مقابلہ جمہوری روایات کے عین مطابق پارلیمنٹ میں کریں۔  

مزیدخبریں