گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) سینئر پرائیویٹ سیکٹر سپیشلٹ ورلڈ بنک ایدجا منسور دھاررو نے گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس کے اراکین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اربن یونٹ کی ٹیم کے ہمراہ گوجرانوالہ چیمبر کا دورہ کرنے کامقصد ہے یہاں کی بزنس کمیونٹی کے مسائل کے متعلق آگاہی حاصل کی جائے۔ ہمیں حکومت نے ٹاسک دیا ہے کہ ملک سے ایکسپورٹ کو بڑھانا ہے اور لوگوں کو روزگار مہیا کرنا ہے۔ اگر ملکی انڈسٹری کی بہتری کیلئے کام کیا جائے اور انڈسٹری کے مسائل حل کئے جائیں گے تو نہ صرف لوگوں کو زیادہ سے زیادہ روزگار میسر آئے گا بلکہ پاکستان سے ایکسپورٹ میں بھی اضافہ کیا جا سکتا ہے۔اس موقع پر سینئرنائب صدر آفا ق ایوب،نائب صدر وقاص افضل،اراکین مجلس عاملہ،سابق صدور خواجہ خالد حسن،اخلاق احمد بٹ،سعید احمد تاج،میاں عمر سلیم،میاں عامر عزیز،اظہر اسلم،انور اسلم،عرفان سہیل کے علاوہ امجد بشیر،سینئر آپریشن آفیسر اربن یونٹ،مس کرن افضل سینئر پرائیویٹ سیکٹر سپیشلٹ اربن یونٹ،رافع خان اکانومسٹ، فہد حسن فنانشل سیکٹر سپیشلٹ بھی شامل تھے۔
دورہ کا مقصد کاروباری برادری کے مسائل جاننا ہے:ایدجا منسور
Mar 12, 2022