گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)پیپلزپارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری چوہدری ارشاد اللہ سندھو نے الیاس نوید شہزاد، رانا محمد حنیف ، احد محمود رامے و دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ لانگ مارچ کی کامیابی اور عدم اعتماد کی تحریک پیش ہونے کے بعد حکومت بوکھلاہٹ کا شکارہے۔ آصف علی زرداری کیخلاف بیان بازی شکست خوردہ عناصر کی بدحواسیاں ہیں ۔ اگر دوبارہ پیپلز پارٹی کے قائدین کے خلاف بدزبانی کی تو جیالے حساب لیں گے۔