لاہور (سٹاف رپورٹر ) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے یوتھ افیئر عثمان ڈار نے کہا ہے کہ کامیاب جوان پروگرام سے بہت سارے پراجیکٹس پورے ہو چکے ہیں۔ لاہور یونیورسٹی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عثمان ڈار نے کہا کہ دلی خوشی ہے کہ کامیاب جوان پروگرام پنجاب میں خصوصی لاہور سے آغاز کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ابھی تک انتیس ارب روپے پنجاب میں تقسیم کیے جا چکے ہیں جبکہ ساڑھے پانچ ارب روپے لاہور کے جوانوں میں تقسیم کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ پروگرام پچاس ہزار لوگوں کیلئے روزگار پیدا کر چکا ہے۔ جبکہ چھتیس ہزار لوگ پنجاب میں اور لاہور میں نو ہزار لوگ پروگرام سے مستفید ہو چکے ہیں۔ عثمان ڈار نے کہا کہ ایک لاکھ ساٹھ ہزار میں سے پینسٹھ ہزار سکالر شپ پنجاب میں دی گئیں جبکہ نو ہزار سکالرشپس لاہور کے نوجوانوں کو دی گئی ہیں۔
کامیاب جوان پروگرام: بہت سے پراجیکٹس پورے ہو چکے ہیں، عثمان ڈار
Mar 12, 2022