چغتائی ہیلتھ کیئر: خواتین کیلئے  ’’پنک کارڈ‘‘ کا آغاز 

لاہور : (بزنس رپورٹر) چغتائی ہیلتھ کیئر نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر خواتین کی صحت کے حوالے سے ملک بھر میں چغتائی ہیلتھ کیئر’’ پنک کارڈ‘‘  کا اجراء کر دیا ہے۔ اس کارڈ پرخواتین اپنی صحت سے متعلق ٹیسٹ اور صحت کی خدمات سارا سال خصوصی رعایت پر حاصل کرسکیں گی اور انہیں خدمات سے مستفید ہونے کیلئے اپنے خاندان کے 5 افرادکو بھی شامل کر سکیں گی۔ اِس ایونٹ میں خواتین کو مضبوط اور کامیاب خواتین کے طور پرصحت کی چیمپئن کے طور پر پیش کیا گیا۔ مسرت مصباح بانی ڈپلیکس و سمائل فائونڈیشن ، فاطمہ اسد سعید سی ای او ابیکس کنسلٹنگ ،مارگو عزیز، ڈائریکٹر دی انٹرنیشنل سکول آف چوفیت ، سام علی دادا، صدر ڈبلیو سی سی آئی اور صائمہ ارشد ڈائریکٹر بی آئی ایم اے، اِس تقریب کے مہمانانِ مقرر تھے۔ پینلسٹس نے خواتین کی صحت کے مسائل کے بارے میں آگاہی کی اہمیت اور خواتین کی صحت کو اولین ترجیح دینے کی ضرورت پر تبادلہ خیال کیا۔تقریب میں اعلان کیا گیا کہ عائشہ ناصر، چغتائی ہیلتھ کیئر پنک کارڈ کی برانڈ ایمبیسیڈر ہوں گی۔ محترمہ عائشہ نے بتایا کہ کس طرح ڈیجیٹل کمیونیکیشن کے ذریعے صحت کے پیغام کو دور دور تک پھیلایا جا سکتا ہے۔ڈاکٹر عمر چغتائی ڈائریکٹر آپریشنز چغتائی ہیلتھ کیئر نے کہا کہ ’’گزشتہ برسوں میں ہم نے دیکھا ہے کہ خواتین اپنی صحت کے معاملے پر مصالحت اختیار کر لیتی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...