ہم نے ہمیشہ خطے میں امن و استحکام چاہا ہے، بلاول بھٹو زرداری 

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ٹویٹر پیغام کہا کہ میں کسی اڑتی ہوئی شے کی جانب سے پاکستان کی عالمی سرحدوں کی ناقابل قبول خلاف ورزی کی مذمت کرتا ہوں، ہم نے ہمیشہ خطے میں امن و استحکام چاہا ہے، پاکستان نے نہ کبھی کسی بحران کو بڑھاوا دیا ہے اور نہ محرک بنا ہے، یکطرفہ بھارتی جارحیت کا ردعمل اسی اندازمیں دیا جاسکتا ہے اور دیا جانا چاہئیے۔
بلاول بھٹو زرداری 

ای پیپر دی نیشن