حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت+نمائندہ خصوصی، نامہ نگار)کسوکی میں میرج ہال میں ایک کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے ممبر قومی اسمبلی چوہدری شوکت علی بھٹی نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کا13مارچ کا دورہ حافظ آباد ضلع کی ترقی وخوشحالی کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا۔عوام کو چاہئے کہ وہ جوق در جوق جلسہ گاہ میں آکر وزیر اعظم کے اس دورہ کو کامیاب بنائیں۔انہوںنے کہا کہ وزیر اعظم عمران کی جانب سے اربوں روپے کے ترقیاتی پیکج سے ضلع کی پسماندگی دورہوگی اور عوام کے دیرینہ مسائل حل ہوں گے۔دوسری جانب حافظ آباد اسٹیڈیم میں وزیر اعظم کی آمد کے سلسلہ میں انتظامات کو حتمی شکل دینے کا کام تیزی کے ساتھ جاری ہے۔