گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)محکمہ صحت کامونکی کے ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ڈاکٹر دانش صدیقی کے مطابق 5 سال کے ایک لاکھ بچوں کو پولیو مہم کے دوران قطرے پلانے کا ہدف سو فیصد پورا کر لیا ہے۔ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کامونکی نے پولیو کے قطرے پلانے کی مہم میں کامیابی حاصل کر لی ہے۔ گوجرانوالہ کی تحصیل کامونکی سے پولیو کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے ۔ وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار اور صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کے وژن کے مطابق کمشنر گوجرانوالہ احسان بھٹہ اور ڈپٹی کمشنر دانش افضال ،ڈاکٹر فرجاد بٹ، چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ کی زیر نگرانی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرینگے۔
1لاکھ بچوں کو انسداد پولیو قطرے پلانے کا ہدف پورا کرلیا:ڈاکٹر دانش صدیقی
Mar 12, 2022