گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) اپوزیشن شکست کے خوف سے بوکھلاہٹ کا شکار ہے،اسی لیے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے،مولانا فضل الرحمن ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنا چاہتے ہیں۔ اسی لیے دھمکیاں دے رہے ہیں۔جے یو آئی کے غنڈوں کے حملے کی ہر طرح سے مذمت کرنی چاہئے اگر پرائیویٹ سیکیورٹی کے نام پر مسلح جتھے رکھنے کی اجازت دی جائے تو ملک میں پولیس، فوج اورسیکیورٹی اداروں کا رول ختم ہوجائے گا۔ ان خیالات کا اظہار سینئر رہنما پی ٹی آئی و چیئرمین پی ایچ اے ایس اے حمید ایڈووکیٹ نے اپنی رہائش گاہ پر پی ٹی آئی پی پی 58 کے بلدیاتی ٹکٹ ہولڈرز سے ملاقات کے موقع پر کیا۔