این آئی اوکے پراجیکٹ کے نتائج بنیادی اعداد و شمار فراہم کر ینگے ، شبلی فراز

Mar 12, 2022

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجیشبلی فرازنے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اوشیانوگرافی کا دورہ کیا۔ وزیر نے این آئی او میں انٹرگریٹڈ فزیکل اوشینوگرافک لیبارٹری (آئی پی او ایل) کا افتتاح کیا اور این آئی او کی ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ثمینہ قدوائی نے وزیر کو بریفنگ دی۔ وزیر اعظم کے پرفارمنس ایگریمنٹ کے تحت پی ایس ڈی پی پراجیکٹ "سمندری پانی کی مداخلت، سطح سمندر میں اضافے، ساحلی کٹاؤ اور سندھ اور بلوچستان کے ساتھ زمینی کمی کی نگرانی"۔این آئی او فزیکل اوشینوگرافی سیکشن میں انٹیگریٹڈ فزیکل اوشینوگرافی لیب ایک نیوکلئس کے طور پر کام کرے گی جہاں جدید ترین ٹیکنالوجی کی مدد سے تمام فزیکل پیرامیٹرز اور اس سے منسلک ڈیٹا حاصل کیا جائے گا اور ان کا تجزیہ کیا جائے گا۔اوشین سائنس کے شعبے میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اوشیانوگرافی اور پروجیکٹ ٹیم کے سائنسدانوں کی طرف سے کی جانے والی کوششوں کووفا قی وزیر نے اس امید کے ساتھ سراہا کہ یہ ادارہ اپنی تحقیقی سرگرمیوں کو فروغ اور وسعت دیتا رہے گا۔  
شبلی فراز

مزیدخبریں