وزیراعظم عمران خان زبان درازی سے باز رہیں،ذوالفقار علی بدر 

Mar 12, 2022

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان ذوالفقار علی بدر نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان زبان درازی سے باز رہیں، زبان بڑی ہونے سے قد اونچا نہیں ہوسکتا،بیان میں انہوں نے کہا کہ جیالے صبر کا دامن تھامے ہوئے ہیں لیکن اگر آپ باز نہ آئے تو پھر دمادم مست قلندر ہوگا،عمران خان کا الیکشن کمیشن کے احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے تیمرگرہ میں جلسہ ایک نہیں دو پاکستان کی علامت ہے، میں الیکشن کمیشن سے مطالبہ کرتا ہوں کہ بلدیاتی انتخابات کے دوران جلسے پر عمران خان کے خلاف فی الفور کاروائی کی جائے، عمران خان وزیراعظم کے منصب کے اہل ہی نہیں،کسی ادارے کے سربراہ سے ہوئی ذاتی گفتگو کا ذکر عوامی سطح پر کرنا بھی ایک جرم ہے۔
ذوالفقار علی بدر 

مزیدخبریں