اسلام آباد ( نامہ نگار ) مائیکرو سافٹ کے زیر اہتمام پاکستان کے تعلیمی نظام کو ڈیجیٹل بنانے کیلئے ایڈو ڈے ( "Microsoft EDU Day 2022" ) کا انعقاد جس کا مقصد تعلیمی نظام کو ڈیجیٹلائز کرنے اور پاکستان بھر کے اداروں کے سیکھنے کے طریقوں کو تبدیل کرکے بغیر کسی رکاوٹ کے علم کی منتقلی کے ہدف کو حاصل کر ناہے۔ مائیکروسافٹ پہلے ہی پاکستان بھر کے مختلف تعلیمی اداروں اور محکموں بشمول ہائر ایجوکیشن کمیشن (HEC) کے تحت کالجز اور یونیورسٹیوں کے ساتھ ایجوکیشن ٹرانسفارمیشن ایگریمنٹس (ETA) کر چکا ہے۔ تقر یب سے خطا ب کرتے ہو ئے وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے کہا کہ مائیکروسافٹ کے ذریعے پنجاب میں 300,000 سے زائد اساتذہ کو تربیت دی جا رہی ہے ۔
ہم اب بھی اسی پلیٹ فارم کو جاری رکھے ہوئے ہیں جس نے نہ صرف دور دراز علاقوں کے لوگوں کیلئے ڈیجیٹل پلیٹ فارم کو آسان بنایا بلکہ اس نے کافی اخراجات بھی بچائے ہیں ۔اس موقع پر تقر یب سے خطاب کرتے ہو ئے پاکستان میں ما ئیکر و سا فٹ کے کنٹری ایجوکیشن لیڈ جبران جمشاد نے کہا کہ گذشتہ دو سالوں نے ہمیں اپنی زندگیوں پر ٹیکنالوجی کے بڑے اثرات کا احساس دلایا ۔
اور تعلیمی صنعت بھی اس سے مستثنی نہیں ہے۔ ٹیکنالوجی کا استعمال سرکاری، نجی اداروں،وفاقی اور صوبائی سطح پر یکساں طور پر ضروری ہے۔